روح النبوۃ سیمینار میں شھداء حشد شعبی کو خراج عقیدت......

اعلیٰ دینی قیادت کے اوامر اور اپنے اخلاقی واجب کے تحت دوسرے سالانہ روح النبوۃ ثقافتی سیمینار میں شھداء کو خصوصی طور پر خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس سلسلہ میں شھدء حشد شعبی کے بارے میں ایک دستاویزی فلم نشر کی گئی اور اس کے بعد افتتاحی قریب میں موجود شھداء کی ماؤں اور بیوگان کو متبرک تحائف اور امدادی رقوم دی گئیں۔

سیمینار کی انتظامیہ کمیٹی کی سربراہ بشری جبار نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شھداء کو یاد کرنے اور ان کے عظیم ترین احسانات کا کسی حد تک بدلہ دینے کے لیے شھداء کی ماؤں اور بیوگان کو اس محفل میں مدعو کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

شھداء کی ماؤں اور ذوجات میں متبرک تحائف، اعزازی اسناد اور امدادی رقوم کو تقسیم کرنے کے لیے بالترتیب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ)، حرم کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر، ڈاکٹر تیجانی سماوی اور مجلس ادارہ کے اراکین کو بلایا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: