مركز الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) کے ہال میں منعقد ہونے والی پہلی نشست کی صدارت کے فرائض ڈاکٹركريمہ نوماس مدنی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر فاطمہ كريم رسن نے سرانجام دیے۔
پہلی نشست میں پانچ مقالات پیش کیے گئے جن کے موضوعات اور تخلیق کاروں کے نام درج ذیل ہیں:
1- موضوع: (دفاع السيّدة الزهراء عليها السلام عن مسار الإمامة) تحریر: محترمہ شيماء ياس عمر اور محترمہ نرجس كريم خضير۔ ان کا تعلق عراق سے ہے۔
2- موضوع: (تداوليات الخطاب القرآني بالخطاب الفدكي) تحریر: محترمہ آمال خلف علي آل حيدر. ان تعلق بھی عراق سے ہے۔
3- موضوع: (مقام السيدة الزهراء (عليها السلام) وفضائلها.. دراسة في أحاديث رسول الله والأئمّة الأطهار) تحریر: محترمہ منى إبراهيم محمد الشيخ أحمد۔ ان کا تعلق بحرین سے ہے۔
4- موضوع: (استراتيجيات الإقناع في آليّات التأثير في الخطبة الفدكية للزهراء (عليها السلام).. قراءة في ما وراء النصّ والبناء الموضوعي) تحریر: محترمہ ڈاکٹر يسرى جاسم محمد. ان کا تعلق عراق سے ہے۔
5- موضوع: (آليّات دفاع السيدة الزهراء عليها السلام وأثرها في مناهضة الظلم والظالمين عبر العصور) تحریر: محترمہ زہراء عباس حسن ہاشمی۔ ان کا تعلق عراق سے ہے۔
تحقیقی مقالات کی پہلی نشست ظہر تک جاری رہی جبکہ دوسری نشست کا آغاز شام کو ہوا جس کی صدارت کے فرائض ڈاکٹر منى موسوی اور نظامت کے فرائض سیدہ مياس قزوينی نے سرانجام دیے۔
دوسری نشست میں بھی پانچ مقالات پیش کیے گئے جن کے موضوعات اور تخلیق کاروں کے نام درج ذیل ہیں:
1- موضوع: (السيدة الزهراء عليها السلام النموذج الأكمل للمرأة المسلمة) تحریر: محترمہ ڈاکٹر تغريد حيدر کہ جن کا تعلق لبنان سے ہے.
2- موضوع: (آليات الدفاع عن السيدة الزهراء عليها السلام في مناهضة الظلم والظالمين لغةً واصطلاحاً) تحریر: محترمہ ہند فاضل عباس حسينی کہ جن کا تعلق عراق سے ہے.
3- موضوع: (خلاصة اللآلئ التربوية والمطالب الاجتماعية) تحریر: محترمہ صدّيقہ سيد عدنان کہ جن کا تعلق سعودی عرب سے ہے.
4- موضوع: (نظرية الحجاب بين السيدة الزهراء (عليها السلام) والقرآن الكريم) تحریر: محترمہ حسناء عبد الجبار علي علي أكبر کہ جن کا تعلق عراق سے ہے.
5- موضوع: (الجوانب الاجتماعية في حياة السيدة الزهراء عليها السلام) تحریر: محترمہ ڈاکٹر فاطمة فالح الخفاجي کہ جن کا تعلق عراق سے ہے.
واضح رہے کہ اس سیمینار کے لیے 71تحقیقی مقالات موصول ہوئے جن میں سے 64 کو شرائط کے مطابق پایا گیا اور ان میں سے پھر تین مقالات کو سب سے بہترین قرار دیا گیا اور 10کو تحقیقی مقالات کی نشستوں میں پڑھنے کے لیے منتخب کیا گیا۔