دوسرے سالانہ روح النبوۃ سیمینار کے ضمن میں قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کی طرف سے محفل قرآن کا انعقاد

حضرت فاطمہ زہراء(س) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل گرلز سکولز کی جانب سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ تین روزہ روح النبوۃ ثقافتی سیمینار کی تقریبات کے ضمن میں ایک محفل قرآن منعقد ہوئی جس میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طالبات اور اساتذات نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا۔

اس محفل قرآن کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر زمین ہال سرداب امام موسی کاظم(ع) میں ہوا اور اس میں آٹھ قارئات نے تلاوت قرآن کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ سیمینار میں شرکت کے لیے آئی ہوئی مہمان شخصیات اور زائرین کی بڑی تعداد نے محفل قرآن میں شرکت کی اور قارئات کو داد تحسین پیش کی۔

اس معفل میں حضرت فاطمہ(س) کی شان میں قصائد اور نعتیں بھی پڑھی گئیں کہ جنھیں حاضرین نے بہت پسند کیا/
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: