سید اشیقر:  حضرت فاطمہ(س) کی اہل بیت میں وہی حیثیت ہے جو چکی میں قطب کی ہوتی ہے حضرت فاطمہ(س) علم نبوت کی خوشبو اور نور الہی کا چراغ ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل گرلز سکولز کی جانب سے حضرت فاطمہ زہراء(س) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ روح النبوۃ ثقافتی سیمینار کی اختتامی بروز ہفتہ (21جمادى الثانی 1439هـ) بمطابق (10مارچ 2018ء) کو منعقد ہوئی جس سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر (دام تائیدہ) نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں سب سے پہلے حاضرین، امت اسلام اور مراجع عظام کو حضرت فاطمہ زہراء(س) کے جشن میلاد کی پرمسرت مناسبت پر مبارک باد پیش کی۔

سید اشیقر نے اپنی گفتگو کے دوران کہا: رسول اکرم(ص) نے اس دنیا سے جانے سے پہلے فرمایا: میں تمہارے درمیان دو گراں قدر چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں کہ جو اللہ کی کتاب اور میری عترت و اہل بیت ہیں یہ دونوں کبھی بھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گی یہاں تک کہ میرے پاس حوضِ کوثر پر اکٹھے آئيں گی۔ اسی حدیث سے تمسک کرتے ہوئے اور علامہ صافی کے احکامات اور سرپرستی کی بدولت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے بہت سے مراکز، اداروں اور منصوبوں کی بنیاد رکھی اور ان مراکز اور اداروں نے اپنے عملے اور اپنے پروگراموں کے ذریعے مقامی اور عالمی سطح پر قرآنی، دینی، فکری، ثقافتی اور سائنسی علوم اور آئمہ اہل بیت(ع) کی افکارو تعلیمات اور فضائل کی نشر و اشاعت میں بہترین نتائج فراہم کیے اور روح النبوۃ سیمینار بھی اس سلسلہ میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں سے ایک اہم ترین پروگرام ہے کیونکہ اس کے تمام انتظامات ہماری وہ بہنیں کرتی ہیں جو قرآن اور اہل بیت و عترت(ع) سے تمسک کر کے نمونہ عمل قرار پائيں۔

ہماری ان بہنوں نے اپنے قلم اور صلاحیتوں کو اس گھرانے کے فضائل و مناقب، سیرت و کرامات اور مراتب کو اجاگر کرنے کے لیے وقف کیا کہ جس گھرانے سے اللہ نے ہر طرح کی پلیدگی کو دور رکھا ہے، ہماری ان بہنوں نے خود کو حضرت فاطمہ زہراء(س) کے سرچشمہ علم سے سیراب کیا، حضرت فاطمہ(س) کی اہل بیت(ع) میں وہی حیثیت ہے جو چکی میں قطب کی ہوتی ہے، حضرت فاطمہ(س) علم نبوت کی خوشبو اور نور الہی کا چراغ ہیں، حضرت فاطمہ(س) من كان قاب قوسين أو أدنى کی بیٹی، کافروں کو شکست دینے والے کی زوجہ اور امام حسن و امام حسین کی والدہ ہیں حضرت فاطمہ(س) اس کی والدہ ہیں جس نے اپنے جگر کے ٹکڑے دین پر قربان کیے، جس اپنی شہہ رگ کے خون سے طاغوت کو شکست دی، حضرت فاطمہ(س) آخری امام مہدی تک تمام آئمہ کی والدہ ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: