دوسرے سالانہ روح النبوۃ سیمنار کی تقریبات کا اختتام

حضرت فاطمہ زہراء(س) کے جشن میلاد کی منسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل گرلز سکولز کی جانب سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ روح النبوۃ ثقافتی سیمینار کی تقریبات تین دن تک جاری رہنے کے بعد ختم ہو گئيں ہیں اور اس کی اختتامی تقریب بروز ہفتہ (21جمادى الثانی 1439هـ) بمطابق(10مارچ 2018ء) کو الکفیل گرلز سکول کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ)، سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تائیدہ)، مجلس ادارہ کے ارکان، بیرون ملک اور مختلف عراقی شہروں سے آئے ہوئے سکالرز اور سکول کی اساتذات اور طالبات نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا، جس کے بعد روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل نے حاضرین سے خطاب کیا اور حضرت فاطمہ زہراء(س) کے جشن میلاد کی پرمسرت مناسبت پر حاضرین، امت اسلام اور مراجع عظام کو مبارک باد پیش کی۔ سید اشیقر نے اپنی گفتگو کے دوران جناب سیدۃ(س) کی سیرت طیبہ کے چند پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ان کے بعض فضائل و مناقب کا ذکر کیا۔

اس کے بعد لبنان سے تعلق رکھنے والے معروف مسیحی سکالر اور فلاسفر ڈاکٹر میشال کعدی کا پیعام پڑھ کر سنایا گیا کہ جو انھوں نے سیمینار میں شرکت کے سفر کے ملتوی ہونے کے بعد ارسال کیا تھا۔

تقریب کے آخر میں بہترین قرار دیے گئے تحقیقی مقالات کے مصنفین اور فنی مقابلوں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: