حضرت فاطمہ زہراء(س) کے حضور مووت اور ولاء سے لبریز منظوم نذرانہ عقیدت

دوسرے سالانہ روح النبوۃ ثقافتی سیمینار کی تقریبات کے ضمن میں مووت اور ولاء سے لبریز ایک مشاعرے کا بھی انعقاد ہوا جس میں عراق کے مختلف شہروں اور بیرون ملک سے آئی ہوئیں خواتین نے حضرت فاطمہ زہراء(س) کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس مشاعرہ میں جن خواتین نے اشعار کے ذریعے جناب سیدہ زہراء(س) کے فضائل و مناقب بیان کیے ان سرفہرست مندرجہ ذیل شاعرات ہیں:

محترمہ ام حيدر وائلی کہ جن کا تعلق نجف اشرف سے ہے۔

محترمہ إيمان دعبل کہ جن کا تعلق بحرین سے ہے۔

محترمہ فاطمة سيد علوی کہ جن کا تعلق بحرین سے ہے۔

محترمہ اعتدال درويش کہ جن کا تعلق عمان سے ہے۔

محترمہ زينب عندليب کہ جن کا تعلق کویت سے ہے۔

محترمہ ڈاکٹر عهود عكيلي

اس مشاعرہ میں محترمہ إيمان دعبل اور محترمہ فاطمة سيد علوی نے بیت بازی کے ذریعے حضرت فاطمہ(س) کی عظمت بیان کرنے کا منفرد مظاہرہ بھی کیا کہ جسے کافی پسند کیا گیا۔

اس کے بعد طالبات نے ایک سٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا جس میں مقابلے کے مثبت اور منفی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا اور اسے خدا کی رضا اور لوگوں کی خدمت کی نیت سے انجام دینے پر زور دیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: