قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے نئے قرآنی منصوبہ (عرش التلاوة) کا آغاز اور حافظ محمد حسين شامی کو ’’شيخ القرّاء العراقيّين‘‘ کا خطاب ...

حضرت فاطمہ زہراء(س) کے جشن میلاد کے ایام سے برکات کے حصول کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے اپنے نئے قرآنی منصوبہ (عرش التلاوة) کا آغاز کر دیا ہے اور اس منصوبہ کے تحت روضہ مبارک عراق میں موجود قاریانِ قرآن کی صلاحیتوں سے استفادہ کرے گا اور اسے دنیا میں اجاگر کرے گا۔

اس منصوبہ کا باقاعدہ آغاز آج ایک افتتاحی تقریب سے ہوا جس میں روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر، مجلس ادارہ کے ارکان، قرآن انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل شيخ جواد نصراوی، انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ اور طلباء اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کی ابتداء شيخ القرّاء العراقيّين قاری حافظ محمد حسين شامی نے مخصوص عراقی انداز میں تلاوت قرآن مجید سے کی، جس کے بعد روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل اور قرآن انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل نے حاضرین سے خطاب کیا اور مذکورہ منصوبہ کے اغراض ومقاصد اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔

اس کے بعد انسی ٹیوٹ کے طلاب میں سے قاری مصطفى سيلاوی اور قاری احمد جمال نے خوبصورت عراقی انداز میں تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا۔

تقریب کے اختتام پر قاری حافظ محمد حسين شامی کو ان کی خدمات اور صلاحیتوں کی بنا پر ’’شيخ القرّاء العراقيّين‘‘ قرار دیا گیا اور رسمی طور پر ان کے لیے اس خطاب کا اعلان کیا گیا اور انھیں اس خطاب کی سند دی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: