دینی امور کے سیکشن کی ویب سائٹ الکفیل نیٹ ورک کی فیملی میں نیا اضافہ ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کی ویب سائٹ کی پروگرامنگ اور ڈيزائنگ کا عمل گزشتہ ہفتے مکمل کر لیا گیا تھا اور جس کے بعد حضرت فاطمہ زہراء(س) کے جشن میلاد کے پرمسرت ایام میں اس کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا گیا ہے یہ ویب سائٹ الکفیل نیٹ ورک کی فیملی میں ایک نیا اور خوبصورت اضافہ ثابت ہو گی۔

اس ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر ، دینی امور کے سیکشن کے ارکان کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر، مجلس ادارہ کے ارکان اور شعبہ انٹرنیٹ کے سربراہ سید حیدر مامیثہ بھی موجود تھے۔

اس نئی ویب سائٹ کا وزٹ کرنے کے لیے اس لنک کو استعمال کریں:

https://alkafeel.net/religious/index.php?main.

اس ویب سائٹ کے اہم صفحات یا سیکشنز میں خبریں، منشورات، شرعی احکام، پوچھے گئے شرعی فتوے، ویڈیو کلپس وغیرہ سرفہرست ہیں۔

واضح رہے اس نئی ویب سائٹ کی ڈیزائنگ اور پروگرامنگ کے تمام امور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ انٹرنیٹ میں کام کرنے والے ماہرین نے سرانجام دیے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: