العمید یونیورسٹی میں ایکیو پنکچر کے بارے میں لیکچر کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کی العمید یونیورسٹی میں آج ایکیو پنکچر کے بارے میں لیکجر کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کے لیے ایکیو پنکچر کے ماہر ڈاکٹر امير نوری جلوخان کو مدعو کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر امیر نے لیکچر کے دوران اس قدیم چینی طریقہ علاج کی تاریخ، فوائد اور اس میں آنے والی جدت کے بارے میں مفید معلومات فراہم کیں، اور اس حوالے سے حاضرین کی طرف سے کیے جانے والے سوالات کے جوابات دیے۔

واضح رہے ایکیو پنکچر ایک ایسا متبادل طریقہ علاج ہے جس میں باریک سوئیوں میں ادویات ڈال کر انھیں انسانی جسم کے مخصوص پوائنٹس میں داخل کیا جاتا ہے جنھیں توانائی کی لائن تصور کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر امیر نوری جلوخان کے مطابق ایکیو پنکچر پانچ ہزار سال پرانی ٹیکنالوجی ہے جسے چینی طب میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ 1997ء میں امریکی ادارہ صحت این آئی ایچ نے ایکیوپنکچر کی بحیثیت محفوظ اور کارآمد علاج تصدیق کی۔ یہ زیادہ تر درد دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس طریقہ علاج کو 30 مختلف امراض کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ سولہویں صدی کے ماہرین کے مطابق کوئی بھی بیماری جسم میں موجود توانائی کے عدم توازن کی وجہ سے ہوتی ہے، ایکیو پنکچر میں اس توانائی کو قابو کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: