وفاقی مالی نگران: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبے قابل فخر اور قومی معیشت اور مقامی صنعت کی ترقی کے لیے کامیاب اقدام ہیں

عراق کی وفاقی حکومت کی جانب سے مالیاتی امور کی نگرانی کے لیے بنائی گئی کمیٹی ’’ديوان الرّقابة الماليّة‘‘ کے صدر ڈاکٹر صلاح نوری نے آج ایک وفد کے ہمراہ روضہ مبارک کے کچھ پروجیکٹس کا دورہ کیا اور وہاں پر ہونے کام کو بہت سراہا اور کہا: ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پروجیکٹس میں جو دیکھا ہے وہ قابل فخر اور ایک بہترین تجربہ ہے اور یہ سب منصوبے قومی معیشت اور مقامی صنعت کو سپورٹ کرنے کے لیے اٹھنے والے کامیاب اقدام ہیں۔

اس دورہ کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر اور چیف انجینیئر ضیاء مجید صائغ بھی مہمان وفد کے ہمراہ رہے۔ ڈاکٹر صلاح نوری کا مزید کہنا تھا کہ ہم وفاقی وزاراء کی کابینہ کی جانب سے مالیاتی امور کی نگرانی پر مامور ہیں لہذا ہم کابینہ تک اس شفاف صورت حال کو پہنچائیں گے اور وزارت صنعت اور وزارت معدنیات کو روضہ مبارک کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کی سفارش کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: