عرب یونیورسٹیوں کی اتحاد کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کیلئے ’’المقوم الاكاديمي الخارجي‘‘ کا اعترافی سرٹیفکیٹ

عرب یونیورسٹیوں کے اتحاد کی طرف سے دبئی کے ’’الدار الجامعية ڈگری کالج‘‘ میں جاری ’’المقوم الاكاديمي الخارجي کورس‘‘ 14مارچ 2018ء کو مکمل ہوا جس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ٹیم شریک تھی کورس کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو عرب یونیورسٹیوں کے اتحاد کی جانب سے ’’المقوم الاكاديمي الخارجي‘‘ کا اعترافی سرٹیفکیٹ(certificate of external academic evaluator) دیا گیا۔

یہ کورس دسیوں لیکچرز، تین ورکشاپس اور متعدد امتحات پر مشتمل تھا جس میں عُمان، مصر، لبنان، اردن، صومالیہ، متحدہ عرب امارات اور عراق کے سینیئر اساتذہ نے کوچنگ اور تدریس کے فرائض سرانجام دیے۔

اس کورس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ٹیم میں روضہ مبارک کے متولی شرعی کے آفس انچارج جواد كاظم حسناوی، روضہ مبارک کے تعلیم و تربیت سیکشن کے ڈاریکٹر ڈاکٹر عباس دده، مذکورہ سیکشن کے ڈپٹی ڈاریکٹر ڈاکٹر مشتاق العلی اور اسسٹنٹ ڈاریکٹر ڈاکٹر جاسم الابراهيمی شامل تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: