اسلام آباد میں ہفتہ ثقافت ’’نسیم کربلا‘‘ کا آغاز اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور جامعہ کوثر کے مشترکہ تعاون اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مشارکت سے منعقد ہونے والے پانچویں سالانہ ہفتہ ثقافت ’’نسیم کربلا‘‘ کی تقریبات کا آغاز بروز جمعرات 15/3/2018ء کو شام کے وقت ہوا جس میں پاکستان کے مومنین، علماء، سیاسی شخصیات اور عراقی سفیر کی سربراہی میں عراقی سفارت خانہ کے وفد نے شرکت کی۔

ہفتہ ثقافت ’’نسیم کربلا‘‘ کی افتتاحی تقریب کا آغاز کربلا کے مقدس حرموں کے مؤذن الحاج عادل كربلائی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ جس کے بعد جامعہ کوثر کے پرنسپل جناب شيخ علی محسن نجفی نے خطاب کیا اور سب سے پہلے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کا پاکستان اور اس پروگرام میں خیرمقدم کیا اور ان کی شرکت کو باعث رحمت قرار دیا۔

شیخ علی کا کہنا تھا کہ ہم عراقی عوام کے لیے دعا گو ہیں کہ جس نے اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ) کے فتوی کی بدولت عالمی سازش کے خلاف تاریخی فتح رقم کی ہے بیشک یہ فتح انسانیت کی فتح ہے۔

شيخ علی کے خطاب کے بعد امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب شيخ منجد الكعبي نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: تہذیبوں کے آپس میں ٹکراؤ اور لوگوں کے نہجِ حق سے دور ہونے کے اس زمانہ میں نسیم کربلا پوری دنیا میں اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کے درمیان رابطہ اور حلقہء وصل ہے۔

شيخ منجد الكعبي نے مزید کہا: کربلا ابھی تک پوری انسانیت کو دین اسلام کی خاطر قیمتی سے قیمتی چيز کی قربانی دینے کا درس دے رہا ہے۔ اللہ نے اہل بیت کو عطاء اور زہد کا مجسم نمونہ عمل قرار دیا ہے کہ جنھوں نے حقیقی اسلام کو بدنام کرنے والے دشمنانِ دین کے خلاف قیام کیا۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں اسی نہج کا سلسلہ جاری ہے اور اسی راستے پر چلتے ہوئے عراقی بہادروں نے جانثاری اور انسانی مواقف کی اعلی مثال قائم کی۔

اس خطاب کے بعد روضہ امام حسین(ع) کے دار القران الكريم کے دو طلاب حافظ طالب حسين عبد الرضا اور حافظ مصطفى لطيف نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا۔

اس کے بعد جامعہ كوثر کے لان میں امام حسين(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کے علم بلند کرنے کی تقریب ہوئی اور آحر میں دونوں مقدس روضوں کی طرف سے لگائی گئی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: