سومر یونیورسٹی میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے سیدہ فاطمہ زہراء (س) سیمینار کا انعقاد.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے صوبہ ذی قار میں واقعہ سومر یونیورسٹی میں ساتویں سالانہ سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا ثقافتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلاب کے علاوہ علاقے کی مذہبی، سماجی اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی ۔

سیمینار کی ابتداء تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوئی جس کے بعد عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مخصوص ترانہ ’’لحن الاباء‘‘ پڑھا گیا۔

اس سیمینار سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ عمار حلالی، سومر یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر قاسم نائف اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اور حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی سیرت طیبہ پہ روشنی ڈالی اور ان کی زندگی کو تمام مسلمانوں کے لیے نمونہ عمل قرار دیا۔

سیمینار میں متعدد شعراء نے جناب سیدہ (س) کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا اور پنے اشعار میں داعش کے خلاف لڑنے والے عراقی مجاہدین کو سراہا۔

سیمینار کے اختتام پہ کتابوں اور تصاویر کی نمائش کا افتتاح کیا گیاکہ جسے دیکھنے کے لیے اہل علاقہ کی بڑی تعداد شام گئے تک آتی رہی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: