ہفتہ ثقافت نسیم کربلا کی تقریبات کا سلسلہ اسلام آباد میں جاری ہے

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور جامعہ کوثر کے مشترکہ تعاون اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مشارکت سے منعقد ہونے والے پانچویں سالانہ ہفتہ ثقافت ’’نسیم کربلا‘‘ کے دوسرے دن 16/3/2018ء کی تقریبات کے ضمن میں دونوں مقدس روضوں کے وفد نے بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں مسجد خديجة الكبرى کے خطیب مولانا شيخ زاهد حسين زهدی نے اہل علاقہ کے جمع غفیر کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے اہل علاقہ کو کربلا کا علم ہدیہ کے طور پر پیش کیا جسے انھوں نے اپنے لیے باعث برکت اور قابل فخر قرار دیا۔

وفد نے مسجد خديجة الكبرى میں نماز جمعہ کے اجتماع میں بھی شرکت کی جہاں علامہ سيد محمد علی حلو(دامت توفيقاته) نے حاضرین سے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں کہا: ہمارے لیے باعث شرف ہے کہ ہم آج اس شہر میں اپنے عزیزوں کے درمیان کھڑے ہیں کہ جہاں ولاء اہل بیت کے آثار واضح دکھائی دیتے ہیں۔

ہم ان دنوں میں حضرت فاطمہ زہراء(س) کا جشن میلاد منا رہے ہیں اور رجب کے مہینہ کی بھی آمد آمد ہے کہ جس میں ہمارے تین آئمہ کا جشن میلاد ہے رجب کے ابتدائی دنوں میں امام باقر علیہ السلام اور امام علی نقی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی خوشی منائی جاتی ہے جبکہ رجب کے وسط میں امام امير المؤمنين علي ابن ابي طالب عليه السلام کا جشن میلاد ہے لہذا اگر ہم دین حنیف کی نہج پر ہمیشہ چلنا چاہتے ہیں تو اسی مناسبت سے ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ان مبارک تاریخوں سے فائدہ اٹھائيں اور جشمہءِ امامت سے زندگی کے دروس اخذ کریں۔
سید حلو نے گفتگو کے اختتام پر ان اجتماعات اور مومنین سے ملاقاتوں کو آخرت کے لیے ذخیرہ قرار دیا اور محمد وآل محمد صلى الله عليه واله وسلم کی تعلیمات پر اکٹھے رہنے کی دعا کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: