ہفتہ زراعت و یوم شجرہ کی نمائش میں الکفیل کمپنی برائے سرمایہ کاری کی بھرپور شرکت.....

عراق کی وزارت زراعت کی طرف سے بغداد میں دسواں ہفتہ زراعت اور یوم شجرہ کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس عنوان کے تحت نمائش لگائی گئی ہے’’ آئیں ہم مل کر عراق کو سبزہ زار بناتے ہیں‘‘ ۔

14سے 21 مارچ 2018ء تک جاری رہنے والی اس نمائش میں الکفیل کمپنی برائے سرمایہ کاری نے اپنی زرعی مصنورات کو نمائش کے لیے رکھا ہے اور خیرات ابا الفضل زرعی فارمز سے حاصل ہونے والی سبزی اور دیگر فارمز سے حاصل ہونے والی اشیاء کو بھی نمائش کا حصہ بنایا گیا ہے۔

الکفیل کمپنی کے سٹال میں مختلف چارٹس بھی آویزاں ہیں کہ جن پر کمپنی کی مصنوعات کے بارے میں معلومات درج ہیں۔

نمائش میں کمپنی کی سبزیوں کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ خیرات ابو الفضل زرعی فارمز میں کھادوں اور دیگر کیمیائی مواد کا استعمال کیے بغیر طبعی طور پر سبزیوں کو اگایا جاتا ہے کہ جو صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: