ہفتہ ثقافت’’نسیم کربلا‘‘ میں لگائے گئے مقدس روضوں کے سٹالز پر نہ ختم ہونے والا رش......

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ہفتہ ثقافت نسیم کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے لگائے گئے نمائشی سٹالز پر نہ ختم ہونے والا رش دکھائی دے رہا ہے کہ جہاں کربلا کی خوشبو سے معطر علمی و روحانی اشیاء اور تبرکات نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹالز کے ایک حصہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد پر لہرانے والا عَلَم رکھا گیا ہے کہ جس کی زیارت کے لیے مومنین جوق در جوق آرہے ہیں۔

سٹالز کے دوسرے حصہ میں اردو زبان میں لکھی ہوئی کتابیں رکھی گئی ہیں کہ جنہیں آنے والے مہمانوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے جب کہ ایک اور حصہ میں مقدس روضوں کی تصاویر نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں اور اسی طرح سے روضہ مبارک کا سٹال آنے والے مہمانوں کو ضریح مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس کے ارد گرد لگے ہوئے پرانے سنگ مرمر والی انگوٹھیاں اور دیگر متبرک تحائف بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

سٹال کے ایک حصہ میں روضہ مبارک کی رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کمپیوٹر سکرینوں پہ نظر آ رہی ہے کہ جہاں کربلا کے مقدس روضوں کی اپنی نیابت میں زیارت کروانے کے لیے نام درج کیے جا رہے ہیں۔

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے سٹال میں بھی اردو منشورات، متبرک تحائف اور روضہ مبارک کا عَلَم رکھا گیا ہے۔

واضح رہے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور جامعہ کوثر کے مشترکہ تعاون اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مشارکت سے منعقد ہونے والے پانچویں سالانہ ہفتہ ثقافت نسیم کربلا کی تقریبات اسلام آباد میں جاری ہیں اور اسی ہفتہ ثقافت کی تقریبات کے ضمن میں کربلا کے مقدس روضوں کے خدام پاکستان کی نامور مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور دینی مراکز کے دورے بھی کر رہے ہیں.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: