امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے خدام پاکستانی شہر ڈھڈیال میں.....

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور جامعہ کوثر کے مشترکہ تعاون اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مشارکت سے منعقد ہونے والے ہفتہ ثقافت نسیم کربلا کے تیسرے دن کی تقریبات کے ضمن میں کربلا کے مقدس روضوں کے خدام نے ڈھڈیال کا دورہ کیا اور وہاں چند تقاریب میں شرکت کی۔

ڈھڈیال پہنچنے کے بعد مقدس روضوں کے وفد نے سب سے پہلے امام صادق علیہ السلام ٹیکنیکل کالج کا دورہ کیا کہ جہاں کالج کے پرنسپل اور اساتذہ نے وفد کا استقبال کیا، وفد کو کالج کی کلاسز اور لیبارٹریاں دیکھائی گئیں اور یہاں پر دی جانے والی تعلیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس کے بعد وفد جامعہ مظھر الایمان میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچا کہ جہاں جامعہ کے طلاب نے وفد کا پر جوش استقبال کیا اس کے بعد وہاں حفظ قرآن کے سیکشن کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا اور وہاں اس سلسلہ میں ایک تقریب کا بھی انعقاد ہوا کہ جس کی ابتداء کربلا کے مقدس روضوں کے مؤذن الحاج عادل کربلائی نے تلاوت قرآن مجید سے کی اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام جماعت سید عدنان جلو خان موسوی نے حاضرین سے خطاب کیا۔

اس تقریب میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے دارالقرآن کے بعض طلاب نے تلاوت قرآن مجید کا بھی شرف حاصل کیا اور پھر اس کے بعد مسجد کے صحن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا عَلَم نصب کیا گیا اور اس کے بعد تمام حاضرین میں سید جلو خان کی اقتداء میں نماز جماعت ادا کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: