جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہونے والی خاتونِ جنت کانفرنس میں مقدس روضوں کے خدام کی شرکت

بروز اتوار 18 مارچ 2018 کو جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں خاتون جنت حضرت فاطمہ(س) کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شرکت کی خصوصی دعوت پر جب امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کا وفد جامعہ نعیمیہ پہنچا تو جامعہ کے مدیر مفتی گلزار احمد نعیمی نے وفد کا استقبال کیا اور ان کی آمد پر مقدس روضوں کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

کانفرنس سے خطاب کے دوران مفتی گلزار احمد نے وفد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا سے آپ کی آمد اور یہاں موجودگی ہمارے لیے باعثِ شرف و مسرت ہے اور ہم آپ کو داعش کے خلاف فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اس خوشی میں ہم آپ کے شریک ہیں، دینی مرجعیت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف شیعوں کے لیے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے حفاظتی دیوار ہے ہم آج جناب سیدہ فاطمہ زہراء(س) کے جشن میلاد کے انعقاد کے ذریعے اس فتح کی خوشی میں آپ کے ساتھ شریک ہیں۔

مفتی گلزار نے اپنے خطاب میں پاکستان کے شیعہ علماء کی اتحاد بین المسلمین کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور اس سلسلہ میں ہر قدم پر ان کا ساتھ دینے کے عزم کا اعلان کیا۔

مفتی گلزار کے بعد حوزہ علمیہ نجف اشرف کے معروف استاد جناب سيد محمد علی حلو نے کانفرنس سے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں کہا: ہم اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اپنے اہل سنت بھائیوں کا اس پرجوش استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہیں اس استقبال نے ہمارے اندر مل جل کر امن و آشتی کے ساتھ رہنے کے ان اصولوں کو مزید مضبوط کر دیا ہے جن کی دینی مرجعیت دعوت دیتی ہے ہم آپ کی نیک تمناؤں اور تحيات کو اعلی دینی مرجعیت سید سیستانی (دام ظله الوارف) تک پہنچائیں گے کہ جو ہمیشہ ہمیں اپنے اہل سنت بھائیوں کے ہم پر واجب حقوق کو ادا کرنے کی طرف توجہ دلاتے رہتے ہیں اور تاکیدًا فرماتے رہتے ہیں: ہماری تمنا ہے کہ تمام اسلامی مکاتب فکر شدت پسندی اور قوم پرستی کے خاتمے کے لیے آواز اٹھائیں اور یہ ہمارا وہ فرض ہے جس کی ہمیں امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب(ع) نے تعلیم دی ہے۔

اس کانفرنس سے روضہ مبارک امام حسین(ع) کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب شيخ منجد كعبی نے بھی خطاب کیا اور اپنے خطاب میں مل جل کر تفرقہ بازی کے خاتمے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور جامعہ نعیمیہ اور کانفرنس کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ہم آپ کی طرف سے کیے گئے اس پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں بیشک آپ لوگ ہی حقیقی سنی مذہب کی نمائندگی کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: