روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں محفل قرآن اور ایرانی قاریان قرآن کی شرکت.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے ’’عرش التلاوة‘‘ پروگرام کے ضمن میں ایک محفل قرآن کا انعقاد کیا کہ جس میں اس پروگرام میں شامل عراقی قاریوں کے علاوہ ایران سے آئے ہوئے قاریان قرآن کے ایک وفد نے بھی شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد ہونے والی اس محفل قرآن میں ایران کے نائب وزیر ثقافت ڈاکٹر فقہی زادہ اور روضہ مبارک کے خدام کی موجودگی میں محفل قرآن کا آغاز ہوا جس میں سب سے پہلے قاری محمد عباس نے عراقی طرز تلاوت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس کے بعد ایران سے تعلق رکھنے والے قاری محمد صادق صارمی نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا اس کے بعد ایران سے ہی تعلق رکھنے والے قاری وحید نظریان اور مذکورہ بالا پروگرام میں شامل عراقی قاری علی مرتضی نے خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن مجید کے ذریعے سامعین سے داد تحسین حاصل کی ۔ محفل کے آخری قاری حامد علی زادہ تھے کہ جن کا تعلق ایران سے ہے۔

محفل کے اختتام پر ایرانی وفد کے ارکان میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں اور انہیں متبرک تحائف دئیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: