پانچویں سالانہ ہفتہ ثقافت نسیم کربلا کی تقریبات کا اختتام.....

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور جامعہ کوثر کے مشترکہ تعاون اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مشارکت سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پانچویں سالانہ ہفتہ ثقافت نسیم کربلا کی اختتامی تقریب 29 جمادی الثانی 1439ھ 18 مارچ 2018ء کو جامعہ کوثر میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی علماء اور دینی طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب کا آغاز کربلا کے مقدس روضوں کے مؤذن الحاج عادل کربلائی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد حجۃ السلام علامہ شیخ محسن علی نجفی نے خطاب کیا اور مقدس روضوں کی طرف سے اس ہفتہ ثقافت کے انعقاد اور پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد بالترتیب حوزہ علمیہ نجف اشرف کے معروف استاد علامہ سید محمد حلو، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام جماعت علامہ سید عدنان جلو خان موسوی اور روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے نمائندے علامہ شیخ منجد کعبی نے حاضرین سے خطاب کیا اور اس ہفتہ ثقافت کو اہل بیت علیھم السلام کی افکار کی نشرواشاعت کے لیے ایک بہترین ذریعہ قرار دیا۔

اختتامی تقریب میں جامعہ کوثر کے فارغ التحصیل طلاب کو عمامہ اور حوزوی لباس پہنائے جانے کی تقریب بھی شامل تھی۔

اسی طرح سے اختتامی تقریب میں مقامات مقدسہ کے زیارت کے لیے لکھے گئے ناموں کی قرعہ اندازی بھی ہوئی اور ہفتہ ثقافت کے منتظمین کو اعزازی اسناد اور شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: