چوتھے سالانہ امام باقر(ع) ثقافتی سیمینار کی تقریبات کا آغاز.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کی طرف سے امام باقر علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے بروز سوموار یکم رجب 1439ھ بمطابق 19 مارچ 2018 کو چوتھے سالانہ امام باقر علیہ السلام ثقافتی سیمینار کی تقریبات کا آغاز امام حسن (ع) ہال میں اس عنوان کے تحت ہوا (الامام الباقر عليه السلام هيبة الوصي عليه السلام ووارث علم النبي صلى الله عليه وآله وسلم)

سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا جس کے بعد روضہ مبارک کا مخصوص ترانہ پڑھا گیا ۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن کے سربراہ علامہ شیخ صلاح کربلائی نے حاضرین سے خطاب کیا اور سیمینار کے منتظمین اور تمام مومنین کو امام باقر علیہ السلام کے جشن میلاد پہ مبارک باد پیش کی۔ علامہ کربلائی نے اپنے خطاب میں امام باقر علیہ السلام کے حالات زندگی کے بارے میں گفتگو کی اور علماء ، محققین اور مؤلفین کو امام باقر علیہ السلام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لکھنے کی دعوت دی۔

علامہ شیخ صلاح کربلائی کے خطاب کے بعد ڈاکٹر کریم حسین ناصح کی صدارت میں تحقیقی مقالات کی نشست شروع ہوئی کہ جس میں سب سے پہلے شیخ حارث داہی نے امام باقر علیہ السلام کی فکری انحراف کے خلاف علمی تحریک کے حوالے سے اپنا مقالا پڑھا۔

اس بات کا ذکر کرتے چلیں کہ سیمینار کی افتتاحی تقریب میں علماء، ثقافتی و سماجی شخصیات اور روضہ مبارک کے خدام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: