تصویری رپورٹ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی طرف سے امام باقر (ع) کے جشن میلاد کے حوالے سے خصوصی تقریب....

ویسے تو ہر سوموار اور جمعرات کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام ایک ولائی و عبادتی تقریب کا انعقاد کرتے ہیں کہ جس میں حضرت عباس علیہ السلام سے وفاء کے عزم کا اظہار کیا جاتا ہے البتہ تمام معصومین علیھم السلام کے جشن میلاد کے موقع پر خدام کی طرف سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوتی ہے کہ جس میں روضہ مبارک کے خدام حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح کے سامنے کھڑے ہو کر حضرت عباس علیہ السلام اور اس معصوم علیہ السلام کے فضائل و مناقب پر مشتمل قصائد پڑھتے ہیں کہ جس معصوم علیہ السلام کے ساتھ وہ دن مخصوص ہوتا ہے۔

یکم رجب کو بھی اسی طرح کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے امام باقر علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے قصائد پڑھے اور امام علیہ السلام کی بارگاہ میں منظوم نذرانہ عقدیت پیش کیا۔

اس تقریب کی تصویری جھلکیاں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: