روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور بغداد یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے حسینی کانفرنس کا انعقاد.....

بغداد یونیورسٹی کے ابن رشد کالج اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مشترکہ تعاون سے بروز منگل 2 رجب 1439ھ بمطابق 20مارچ 2018ء کو چھٹی سالانہ حسینی کانفرنس اس شعار کے تحت منعقد ہوئی: حسینی انقلاب اور حشد شعبی کا تجربہ روشن عراقی فتح کے دو صفحے ہیں۔

کالج کے مرکزی ہال میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا جس کے بعد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر علاوی سادر جازع نے حاضرین سے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں کہا: چھٹی سالانہ حسینی کانفرنس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی سرپرستی میں منعقد کی گئی ہے اور اس میں ہمیں بغداد یونیورسٹی کے عربک لینگویج ڈیپارٹمنٹ کا تعاون بھی حاصل ہے اس قسم کی علمی کانفرنسز اور لیکچرز انسانی زندگی فراہم کرتی ہیں اور ان کے ذریعے سے آئمہ اطہار علیھم السلام کو جاننے کا موقع ملتا ہے آج ہم حشد شعبی کی فتوحات کا جشن منا رہے ہیں یہ فتوحات حسینی انقلاب سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کی ایک کَڑی ہیں اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کی طرف سے فتوی کے صدور کے بعد بہت ہی کم مدت میں حشد شعبی نے دشمنوں کی پیش قدمی کو روک کر تمام مقبوضہ علاقوں کو داعش سے واپس حاصل کیا۔

اس کے بعد عربک ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر خالد خلیل حویدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ڈیپارٹمنٹ مسلسل چھٹے سال سے حسینی کانفرنس کے انعقاد میں شامل ہے اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اس بات کو اجاگر کرنا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے قیام کا یونیورسٹیوں میں علمی نشرواشاعت کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور یہ کانفرنس تاریخ کے اس اہم لمحات میں منعقد ہورہی ہے کہ جس میں طاقت ور ترین دہشت گرد تنظیم داعش کو عراقی سر زمین سے عراق کے بہادر بیٹوں نے بے دخل کیا ہے۔

ڈاکٹر خالد نے موصول ہونے والے مقالات کے بارے میں بتایا کہ چھٹی حسینی کانفرنس کے لیے ہمیں عراق کی مختلف یونیورسٹیوں سے 35 تحقیقی مقالات موصول ہوئے کہ جن میں سے کانفرنس کی انتظامیہ کمیٹی نے 25 کو بہترین مقالا قرار دیا۔

اس کانفنرس کے ضمن میں 3 تحقیقی مقالات بھی پڑھے گئے کہ جو درج ذیل ہیں:

1-/خطاب الطف/ دراسة في البنية اللغوية والادبية.

2-/ الحشد الشعبي في خطاب المرجعي في ميزان اللغة والأدب.

3-/الجانب التربوي والأخلاقي وتجلياته في الحشد الشعبي.

کانفرنس کے اختتام پر محققین اور مشارکین میں اعزازی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: