تراث الانبیاء(علیھم السلام) انسٹی ٹیوٹ کی تمہیدی کلاس میں داخلے جاری ہیں....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے آن لائن تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ برائے حوزوی تعلیم میں تمہیدی کلاس کے داخلے جاری ہیں اور حوزوی تعلیم شروع کرنے سے پہلے اس تمہیدی کلاس میں دو عناوین سے داخلے دئیے جا رہے ہیں۔

1:۔ باقاعدہ رسمی طالب علم بننے کے لیے داخلے کے خواہش مند افراد، کہ جو اس لنک کے ذریعے داخلے کی درخواست جمع کروائیں:

http://www.edu.turathalanbiaa.com/create_student_account

2:۔ مستمع کے عنوان سے داخلے کے خواہش مند، کہ جو اس لنک کے ذریعے داخلہ کے لیے درخواست دیں گے:

http://www.edu.turathalanbiaa.com/create_listener_account

داخلے کی درخواست جمع کروانے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی، سکول یا کالج کے تعلیمی سرٹیفکیٹ کی کاپی اور علاقے میں موجود مرجعیت کے نمائندے کا تائید نامہ بھی ارسال کریں۔

تائید نامہ کا نمونہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کو استعمال کریں:

https://t.me/informtionforturathalanbiaa

داخلے کی خواہش مند طالبات کے لیے ضروری ہے کہ وہ مندرجہ بالا لنکس کے ذریعے خواتین کے یونٹ سے رابطہ کریں۔

تعلیمی سر گرمیوں کی ابتداء یکم شوال 1439ھ سے ہو گی
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: