عیسوی سال کی تاریخوں کے مطابق یہ وہی دن ہے کہ جن میں صدامی و بعثی حکومت نے 1991 میں کربلا کے مقدس روضوں پر بمباری کی تھی اور مسلسل کئی حملوں کے نتیجہ میں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو شدید نقصان پہنچا بہت سے بم اور میزائل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد کو بھی لگے جس کے نتیجہ میں کئی جگہ سے گنبد پہ لگی سونے کی پلیٹیں تباہ ہو گئیں اور مختلف جگہ سوراخ بن گئے۔
انتفاضہ شعبانیہ کی یاد کو تازہ رکھنے، شھداء انتفاضہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور بعثی حکومت کے مظالم سے پردہ اٹھانے کے لیے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے دوسرا سالانہ انتفاضہ شعبانیہ سیمینار اس وقت جاری ہے اور اس کے ضمن میں مابین الحرمین میں ایک نمائش بھی لگائی گئی ہے جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد کا ایک ماڈل نمائش کے لیے رکھا ہے کہ جو انتفاضہ شعبانیہ کے دوران بعثی و صدامی حکومت کی جانب سے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی المناک روداد سنا رہا ہے۔
انتفاضہ شعبانیہ کے دوران کربلا کے مقدس مقامات پر صدامی حملوں کے نتیجہ میں ہونے والے نقصانات کی عکاسی کرنے والی نادر و نایاب تصاویر دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کو استعمال کیا جا سکتا ہے کہ جہاں یہ تصاویر انقلاب شعبان کے عنوان سے موجود ہیں:
https://alkafeel.net/photos/index.php?v=section&id=24&lang=ur