تصویری رپورٹ: ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ کے احیاء کے لیے لاکھوں زائرین کی کربلا آمد.....

ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ کو لیلۃ الرغائب کہا جاتا ہے یہ رات اپنی افضلیت کے حوالے سے اپنا ثانی نہیں رکھتی اس رات میں عبادت اور دعائیں کرنا بہت زیادہ اجر و ثواب کا باعث ہے۔ مومنین کی بہت بڑی تعداد ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ کے احیاء کے لیے کربلا پہنچی اور انہوں نے اس مبارک رات کو امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں بسر کیا۔

لاکھوں زائرین کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنے تمام تر وسائل کے ذریعے زائرین کو ہر ممکن خدمات فراہم کیں اور بڑے پیمانے پر انتظامات کیے۔

لیلۃ الرغائب میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرنے والے زائرین کے جم غفیر کی کچھ تصویری جھلکیاں آپ بھی زیر نظر تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: