العفاف مول ہر حوالے سے افتتاح کے لیے تیار ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے عوام کو مناسب قیمت میں معیاری اشیاء فراہم کرنے کے لیے’’ مرکز العفاف للتسوق‘‘ کے نام سے ایک مول تعمیر کیا ہے کہ جو ہر حوالے سے افتتاح کے لیے تیار ہو چکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے کہ اس وقت العفاف مول میں جاری کام آخری نوعیت کا ہے کہ جس میں بجلی، ائیر کنڈیشننگ ، آگ بجھانے کے آلات، کیمرے، انٹر نیٹ، اور کسی بھی حادثے سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے نصب مشینری وغیرہ کی آخری مرتبہ جانچ پڑتال کی جارہی ہے اوراس چیک اپ کے بعد مول کو افتتاح کے لیے اس کے ادارے کے سپرد کر دیا جائے گا۔

واضح رہے یہ تجارتی مرکز 2600 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے اور اس کی عمارت کی تین منزلیں ہیں۔ اس تجارتی مرکز کی ڈیزائننگ اور تعمیر کی ذمہ داری عراقی کمپنی ’’شرکت ارض القدس للمقاولات‘‘ کو سونپی گئی جس نے مقررہ وقت اور معیار کے مطابق اس منصوبے کو تکمیل کے مراحل میں پہنچایا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: