الباھر علمی رسالہ میں سائنسی موضوعات پر مشتمل مضامین صرف انگلش میں نشر ہوں گے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے شائع ہونے والے الباھر علمی رسالہ کی مجلس تحریر نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ آنے والے شماروں میں سائنسی موضوعات پر لکھے گئے تحقیقی مقالات صرف انگریزی زبان میں نشر کیے جائیں گے لہٰذا کمیٹی نے سائنسی موضوعات پرعربی زبان میں لکھے گئے مضامین اور تحقیقی مقالات کو وصول کرنے اور ان کی نشرواشاعت سے معذرت کا اظہار کیا ہے۔

جو افراد بھی اپنے تحقیقی مقالات الباھر علمی رسالہ کو بھیجنا چاہتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ای میلز پر انہیں ارسال کر سکتے ہیں:

albahir.alKafeel.net أو albahir@alameedcenter.iq

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مرکز العمید برائے تحقیق و تعلیم کی طرف سے شائع ہونے والا یہ رسالہ اپنے تحقیقی مواد کی بدولت یونیورسٹیوں میں کافی مقبول ہے اور سائنسی و تحقیقی موضوعات میں دلچسپی رکھنے والوں کی طرف سے اسے کافی سراہا جاتا ہے اور عراق کی اعلی تعلیم کی وزارت کی طرف سے اس رسالہ کو خصوصی لائسنس بھی حاصل ہے۔

مذکورہ بالا رسالہ کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل لنک کو استعمال کیا جا سکتا ہے:

https://albahir.alkafeel.net/rules/
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: