روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام منصوبوں، مصنوعات،  اور منشورات وغیرہ سے آگاہی کے لیے مشترکہ نمائش کا انعقاد.....

حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کے جشن میلاد کے موقع پر العفاف تجارتی مرکز کا افتتاح کیا جا رہا ہے اور اسی مرکز میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام منصوبوں، مصنوعات اور منشورات وغیرہ سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ایک مشترکہ نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

’’ہممارے منصوبے قومی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہیں‘‘ کے عنوان کے تحت العفاف تجارتی مرکز میں اس نمائش کی ابتداء 13 رجب 1439 بمطابق 31 مارچ 2018ء سے ہو گی اور دس دن تک جاری رہنے والی اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکری، تعمیراتی، طبی، تعلیمی، زرعی، تجارتی، سرمایہ کاری، سیاحتی اور صنعتی منصوبوں کے حوالے سے لوگوں تک معلومات فراہم کرنے کے لیے العفاف تجارتی مرکز کے ہال میں سٹال لگائے جائیں گے اور امید کی جارہی ہے کہ اس نمائش کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بہت بڑی تعداد آئے گی۔

اس نمائش میں روضہ مبارک کے جو سیکشن اور کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:

(شركة الكفيل أمنية - قسم المضيف مع قسم حفظ النظام - شركة الكفيل للاستثمارات العامّة وبضمنها شركة الجود وشركة الكفيل للمياه وبقيّة مواقع الشركة وأقسامها - شركة اللواء العالميّة - قسم المشاريع الهندسيّة -قسم الهدايا والنذور -قسم شؤون المعارف الإسلاميّة والإنسانيّة - قسم الشؤون الفكريّة والثقافيّة بضمنه معهد الكفيل لتقنية المعلومات وتطوير المهارات وشعبة الأنترنت ومركز الكفيل للطباعة الرقميّة - قسم متحف الكفيل - دار الكفيل للطباعة والنشر - شعبة استثمار الآليّات - شركة نور الكفيل – مستشفى الكفيل- قسم الشؤون الخدميّة- إدارة مركز العفاف - مصنع العتبة المقدّسة لصناعة أبواب وشبابيك الأضرحة – جامعة العميد -مشروع فتية الكفيل الوطني)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: