قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ایرانی قاری کو’’بروایت حفص عن عاصم‘‘ قرأت کا اجازہ.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے خصوصی امتحان و اختبار کے بعد ایران کے القرآن ریڈیو کے مدیر قاری احمد ابو القاسمی کو’’بروایت حفص عن عاصم‘‘ قرأت کا اجازہ دیا ہے.

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں منعقد ہونے والی ایک محفل قرآن کے دوران قاری شیخ فراس طائی، قاری سید حیدر حیدری اور ڈاکٹر حسام جبوری پر مشتمل کمیٹی نے قاری احمد ابو القاسمی کا مذکورہ بالا قرأت پر دسترس رکھنے کے حوالے سے امتحان لیا اور مختلف اختبارات کے بعد قاری احمد کی صلاحیتوں اور مذکورہ بالا قرأت پر دسترس کی تصدیق کی۔

اس اختبار کے بعد قرآن انسٹی ٹیوٹ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر، قرآن انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل شیخ جواد نصراوی اور مرکز برائے قرآنی منصوبہ جات کے انچارج قاری سید حسنین حلو کا مصدقہ سرٹیفکیٹ قاری احمد کو پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: