حرم حضرت عباس(ع) کے فرش پر سنگ مرمر کی تنصیب کا جائزہ لینے کے لیے علامہ صافی کی آمد.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ضریح والی مرکزی عمارت کے فرش کی دوبارہ تعمیر اور سنگ مرمر کی اس پر تنصیب کا کام گزشتہ ہفتے سے جاری ہے کام کا جائزہ لینے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے آج کے دن کا کافی وقت وہاں کام کرنے والے ماہرین کے ساتھ گزارا اور اس منصوبہ پہ جاری کام کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن کے انچارج ضیاء مجید صائغ اور انجینرنگ مینٹینس سیکشن کے انچارج عباس موسی احمد بھی اس دوران علامہ صافی کے ہمراہ تھے جنہوں نے کام کے حوالے سے علامہ صافی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

علامہ صافی نے سنگ مرمر کے فرش کے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے قابل تحسین قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: