روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد پر لہرانے والا عَلَم کشمیر کی ہواوں میں لہرا رہا ہے.....

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کا وفد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد پہنچا تو مقامی حکومت، تمام مکاتب فکر کے علماء اور مومنین کی بڑی تعداد نے وفد کا والہانہ استقبال کیا۔

مظفرآباد میں وفد کے استقبال میں ایک بہت بڑی تقریب بھی منعقد ہوئی جس کے بعد وفد نے عالم شاہ بخاری کے مزار پرحاضری دی اور سادات کے اس گاؤں میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گنبدوں پر لہرانے والے عَلَموں کی پرچم کشائی کی پر تپاک تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز الحاج عادل کربلائی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام جماعت علامہ سید عدنان جلو خان موسوی نے حاضرین سے خطاب کیا اور کربلا کے مقدس مقامات کے خدام کی نیابت میں اہل کشمیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اہل کشمیر کی طرف سے اس پرجوش استقبال پہ ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد علموں کی پرچم کشائی کی گئی اور کربلا کے دونوں مقدس روضوں کے گنبد پر لہرانے والے عَلَم کشمیر کی فضاء میں لہرانے لگے۔

واضح رہے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ہفتہ ثقافت نسیم کربلا میں شرکت کے لیے آیا ہوا مقدس روضوں کا وفد ان دنوں پاکستان کے مختلف علاقوں کے دورے کر رہا ہے اور اسی سلسلہ میں آج یہ وفد پاکستانی کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: