روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی فکری و ثقافتی منشورات بغداد بین الاقوامی کتابی نمائش میں .....

ان دنوں بغداد بین الاقوامی کتابی نمائش اس عنوان کے تحت جاری ہے:’’ ہم پڑھتے ہیں تا کہ ہم ترقی کریں‘‘۔ اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن اور معارف اسلامی وانسانی سیکشن نے اپنی سینکڑوں منشورات کو نمائش کے لیے پیش کیا ہے۔

بروز جمعرات 11 رجب 1439ھ بمطابق 29 مارچ 2018ء کو شروع ہونے والی اس نمائش میں600 سے زائد ملکی و غیر ملکی کتابی اداروں اور ناشرین نے اپنے سٹال لگائے ہیں لیکن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا سٹال نمائش کی افتتاح سے ہی لوگوں کی نظروں کا مرکز بن گیا۔

مذکورہ بالا دونوں سیکشنوں نے دینی ، سماجی ،ثقافتی اور سائنسی موضوعات پر مشتمل اپنی جدید اور علمی کتابوں کو سٹال کا حصہ بنایا ہے جسے دیکھ کر اہل بغداد کا کہنا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام صرف ایک دینی و مقدس مقام ہی نہیں بلکہ ہر طرح کے علوم کی نشرواشاعت کا مرکز بھی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: