روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے باب قبلہ کے سامنے پھولوں سے بنا خطاطی کا شہپارہ جشن مولود کعبہ کی مبارک باد پیش کر رہا ہے

جشن مولود کعبہ کی پُرمسرت مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی الکفیل پلانٹ نرسری نے پورے روضہ مبارک اور اس کے گرد ونواح کو قدرتی پھولوں سے سجا رکھا ہے ہر طرف خوبصورت پھول زائرین کا استقبال کر رہے ہیں خاص طور پر باب قبلہ کے سامنے مختلف رنگوں کے پھولوں سے بنا خطاطی کا دیدہ زیب فنپارہ آنے والوں کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے کہ جس پر انتہائی دلکش خط میں (علي وليد الكعبة) مکتوب ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کے متبرک ہاتھوں اور قدرتی پھولوں کی روشنائی سے بنے اس شہکار کی لمبائی چار میٹر اور چوڑائی دو میٹر ہے۔

اس دیدہ زیب فن پارے کی زیر نظر تصاویر کو دیکھ کر آپ بھی اس کے بنانے والے کے اخلاص اور اس کی صلاحیت کو داد دیے بغیر نہیں رہ سکتے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: