علامہ صافی: ورثہ شناخت ہوتا ہے اور کوئی بھی قوم اپنے ورثہ کے بغیر بلانسب شمار ہوتی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزّه) نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ورثہ وہ شناخت ہوتی ہے جس پر ہم فخر کرتے ہیں اور کوئی بھی قوم اپنے ورثہ کے بغیر بلانسب شمار ہوتی ہے، علماء کے اقلام کی سیاہی جو ہمیں (کتابوں کی صورت میں) ورثہ میں ملی ہے اس پر ہم صرف فخر ہی نہیں کرتے بلکہ ہم اس کی بدولت شرف حاصل کرتے ہیں اگر یہ علماء نہ ہوتے تو ہماری حالت نہ جانے کیا ہوتی.....

ان خیالات کا اظہار علامہ صافی نے پہلی سالانہ تراثی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن نے اس عنوان کے تحت منعقد کی ہے: {ہمارا ورثہ ہماری شناخت ہے}

علامہ صافی نے مزید کہا: ہمارے بزرگوں نے جو لکھا ہے وہ بہت زیادہ اور بہت خوبصورت ہے اور مشکل ترین حالات میں جو کام انھوں نے کیا ہے بہت زیادہ مقدس ہے وہ اپنی تحریر کو اپنے کھانے پینے سے بھی زیادہ ترجیح دیتے تھے یہ تاریخ یہ کتابیں ہمارا ورثہ ہے جو ہمیں بہت عزیز ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: