امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے بابا علی بن ابی طالب(ع) کے جشن میلاد کے موقع پر کربلا کے عَلَم راولپنڈی میں.....

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں جشن مولود کعبہ کی ایک تقریب میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے شرکت کی۔ اس جشن کی ابتداء مسجد میں دونوں مقدس روضوں کے مؤذن الحاج عادل کربلائی نے ظہرین کی آذان سے کی جس کے بعد نماز جماعت ادا کی گئی اور نماز کے اختتام کے فورا بعد باقاعدہ طور پر جشن کا آغاز ہوا جس میں علماء و ذاکرین نے حضرت علی بن ابی طالب علیہما السلام کے فضائل و مناقب کے ذریعے حاضرین کے دلوں کو منور کیا گیا

جشن کے اختتام پر روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کا مخصوص ترانہ پڑھا گیا اور مسجد میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے مقدس عَلموں کی پرچم کشائی کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: