اعلی نمبر لینے والے1300 طلاب کے اعزاز میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے تقریب کا انعقاد

عراق کے صوبہ مثنی سے تعلق رکھنے والے جن طلاب نے حال ہی میں میٹرک کے امتحانات میں اعلی نمبر حاصل کیے ہیں ان کے اعزاز میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور مرکز المرتضی برائے ثقافت و ارشاد کے مشترکہ تعاون سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اعلی نمبر لینے والے 1300 سے زائد طلاب اور سکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا اس کے بعد عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مخصوص ترانہ "لحن الاباء" پڑھا گیا تقریب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی میں شیخ محمد کریطی نے خطاب کرتے ہوئے کہا امتیازی حیثیت حاصل کرنا سب لوگوں کو پسند ہے اور یہ امتیازی حیثیت اس وقت بہت ہی خوبصورت بن جاتی ہے کہ جب یہ علمی میدان میں ترقی کے ذریعے حاصل کی جائے، لائق طالب علم ہی لوگوں کو ہدایت کی طرف لے کر آتا ہے اور مستقبل کو صحیح معنوں میں بناتا ہے۔ آج ہم اس صوبہ کے بیٹوں کی خوشی میں شامل ہیں کہ جو سب کے لیے فخر ہیں۔

تقریب سے اہل مثنی کی معروف دینی و ثقافتی شخصیات نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پہ ایک دستاویزی فلم بھی دیکھائی گئی اور اس کے بعد اعلی نمبر حاصل کرنے والے طلاب میں اعزازی اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: