جشن امیر المومنین(ع) میں شرکت کے لیے مقدس روضوں کے وفد کی کارگل آمد.....

چھٹے سالانہ ثقافتی جشن امیر المومنین(ع) کے انعقاد کے لیے روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام پر مشتمل وفد آج بروز منگل 3 اپریل 2018ء بمطابق 16 رجب 1439ھ کو ہندوستان کے انتہائی شمال میں واقع شہر کارگل پہنچا تو اہل کارگل کی طرف سے وفد کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

وفد کے کارگل پہنچنے کے بعد لہلہ دار کے ایک دینی وفد نے علامہ شیخ عبد اللہ نجفی کے سربراہی میں مقدس روضوں کے خدام سے ملاقات کی اور اپنے شہر میں جشن امیر المومنین(ع) کے انعقاد پر مقدس روضوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف ہندوستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والا سالانہ جشن امیر المومنین (ع) اس سال کارگل میں منعقد ہو گا اور اس کی تقریبات تین دن تک جاری رہیں گی اور جشن امیر المومنین(ع) کے ضمن میں ہی لہلہ دار میں بھی ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: