کارگل کے راستہ میں مقدس روضوں کے خدام کا بشکم میں ناقابل بیان استقبال

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے کارگل میں منعقد ہونے والے جشن امیر المومنین(ع) کی تقریبات جمعرات سے شروع ہو رہی ہیں اور عراق کے مقدس روضوں کے خدام کا وفد اس وقت کارگل کی جانب جا رہا ہے جہاں جگہ جگہ اہل علاقہ سڑکوں کے کنارے وفد کے استقبال کے لیے کھڑے ہیں۔ کارگل کے راستہ میں مقدس روضوں کے خدام کا وفد جب بشکم پہنچا تو وہاں کے رہنے والوں نے علامہ شيخ حسين مقدس کی سربراہی میں وفد کا پرجوش استقبال کیا.

ناقابل بیان جذبات، چہروں سے واضح ہوتی ہوئی خوشی، آنکھوں سے بہتے ہوئے آنسو، ہر طرف سے اٹھتے ہوئے استقبالیہ نعرے...... ایک عجب منظر تھا.....

وفد کے استقبال میں وہاں موجود مسجد وحسينيّہ لارسی میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جہاں وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کے رکن علامہ شيخ باسم عبدلی نے خطاب کیا اور اہل بشکم کا اس استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

بشکم میں استقبال کے چند مناظر آپ بھی نیچے دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: