تصویری رپورٹ: مقدس روضوں کے خدام کا اہل کارگل کی جانب سے ناقابل نظیر استقبال

تقریبا تین ماہ پہلے اہل کارگل کو یہ پرمسرت خبـر ملی کہ عراق کے مقدس روضوں نے جشن امیر المومنین(ع) کے انعقاد کے لیے ان کے شہر کا انتخاب کیا ہے اس خبر کے ملتے ہی اہل علاقہ ایک ایک دن گننا شروع ہو گئے اور آج وہ انتظار مقدس روضوں کے خدام کی آمد کے بعد اپنے اختتام کو پہنچا جن کا اتنی شدت سے انتظار ہو رہا تھا وہ کارگل کے سرزمین پر آ گئے، اہل کارگل نے جس والہانہ انداز میں وفد کا استقبال کیا ہے اس کی نظیر ناپید ہے۔

کارگل اور اس کے گردونواح میں موجود تمام دیہاتوں اور قصبوں کے لوگ اس استقبال کے لیے پہلے سے تیاریاں کیے ہوئے تھے وفد جس راستے سے بھی گزرا وہاں کے رہنے والے پورے خاندان کے ہمراہ وفد کے استقبال کے لیے سڑکوں پر آ گئے مرد، خواتین، بچے، بوڑھے غرض ہر فرد ان کے دیدار کے لیے گھر بار چھوڑ کر راستے میں نظر آیا

لہلہ دار سے کاگل تک اس والہانہ استقبال اور لوگوں کے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے جس کا اندازہ آپ زیر نظر تصاویر سے کر سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: