صدر جمعيت علماء اثنا عشريہ: مقدس روضوں کے وفود کی یہاں موجودگی کو کارگل کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی

بروز جمعرات 18 رجب 1439ھ بمطابق 5 اپریل 2018ء کو کارگل میں منعقد ہونے والے چھٹے سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام کی افتتاحی تقریب حوزہ علمیہ اثناء عشریہ میں اس عنوان کے تحت منعقد ہوئی:’’ امیر المومنین علیہ السلام اولین عبادت گزار اور زاہد ترین شخصیت‘‘

افتتاحی تقریب سے جمعيت علماء اثنا عشريہ کے صدر علامہ شيخ ناظر مهدی محمّدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا:

ہمارے درمیان آج کچھ ایسے مہمان حاضر ہیں جن کے بارے میں ہم سب کو معلوم ہے کہ وہ عام مہمان نہیں ہیں بلکہ یہ مہمان اعلی خصوصیات کے حامل ہیں یہ مہمان اہلبیت(ع) کی خدمت کرنے کا شرف حاصل کرنے والے لوگ ہیں عراق میں موجود تمام مقدس روضوں اور وہاں آنے والے زائرین کی خدمت کرنے والے لوگ ہیں۔

ہمیں آج اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ہمارے درمیان آج کچھ مخصوص مہمان آئے ہیں جن سے میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کے شایان شان خدمت نہیں کر پا رہے ہیں اور جو کچھ ہم سے اس سلسلہ میں ہو پا رہا ہے وہ آپ جیسے مقدس افراد کے لیے کچھ بھی نہیں لہذا آپ کی خدمت میں ہم سے جو کوئی بھی کمی رہ جائے اس کے لیے ہم معذرت کے طلبگار ہیں۔

بیشک مقدس روضوں کے وفود کی یہاں موجودگی کو کارگل کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔

اس سال مولائے متقیان حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے جشن میلاد کا یہ پروگرام اگر ہم دیکھا جائے تو یہ ہمارے لیے حضرت علی علیہ السلام کی جانب سے ایک ہدیہ ہے۔

یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ہندوستان کے مختلف صوبوں میں منعقد ہوتا رہا ہے اور یہاں اس پروگرام نے 13رجب کو منعقد ہونا تھا لیکن بعض وجوہات کی بنا پر ایسا نہ ہو سکا، اور پھر اس کے انعقاد کا موقع اب فراہم ہوا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: