تصویری رپورٹ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد پر لہرانے والا عَلَم کارگل کے ایک دینی مدرسہ میں.....

کارگل میں واقع مدرسہ امام خمینی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد پر لہرانے والے عَلَم کی پرچم کشائی کی تقریب شروع ہونے سے گھنٹوں پہلے مدرسہ کا صحن اور وہاں تک جانے والے تمام راستے ہزاروں مومنین سے بھر گئے اور جب مذکورہ بالا تقریب کا آغاز ہوا تو پورے مدرسہ اور اس کے گردو نواح میں تل رکھنے کی جگہ نہ بچی۔

تقریب کا آغاز روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے مؤذن قاری قیصر صباء نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اس کے بعد روضہ مبارک امام حسین(ع) ،روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفود کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب سید ابراہیم حسینی نے خطاب کیا اور کہا حقیقت میں میں اپنے آپ کو بہت ہی خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ میں آپ کے درمیان میں کھڑا ہوں آپ کے چہروں سے نور ولایت چمک رہا ہے اور آپ کے دلوں میں ایمان کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہے بے شک یہ وہ محفل ہے جس کے انعقاد سے خدا کی رضا حاصل ہوتی ہے۔

سید حسینی کے خطاب کے بعد حاضرین کی نمائندگی کرتے ہوئے مولانا شیخ صادق رجاعی نے خطاب کیا اور اہل کارگل کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا اس جشن کے انعقاد اور اس متبرک عَلَم کے یہاں لائے جانے پر شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد پر لہرانے والا عَلَم مدرسہ امام خمینیؒ اور کارگل کی فضاء میں بلند کیا گیا اس مقدس عَلَم کے لہرائے جانے کی تقریب اور لوگوں کے جذبات قابل دید تھے۔

اس تقریب کا اختتام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری لیث عبیدی نے امام حسین (ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت پڑھ کر کیا۔

اس تقریب کے اختتام کے بعد مقدس روضوں کا وفد مدرسہ شہید مطہریؒ میں گیا کہ جہاں عظیم و شان تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا مدرسہ شہید مطہریؒ میں پہنچنے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کے سربراہ سید عقیل عبد الحسین یاسری نے حاضرین سے خطاب کیا اور طلاب اور طالبات میں متبرک تحائف تقسیم کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: