کارگل میں جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نیاز پر مشتمل 15 ہزار سے زائد پیکٹس کی تقسیم.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہندوستان کے شمالی شہر کارگل میں جشن امیر المومنین علیہ السلام کی تقریبات جاری ہیں اور اسی ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے 15 ہزار سے زائد نیاز پر مشتمل پیکٹس کو اہل کارگل میں تقسیم کیا ہے۔

جشن کی انتظامی کمیٹی کے رکن سامر صافی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اہل کارگل کے دلوں میں آئمہ اطہار علیھم السلام کی عظیم ترین محبت اور حضرت عباس علیہ السلام سے خاص روحانی عقیدت موجود ہے اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے حضرت علی علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے 15 ہزار سے زائد نیاز پر مشتمل پیکٹس کو تیار کیا گیا اور اسے اہل کارگل میں تقسیم کیا گیا کہ جنہیں اہل کارگل نے حضرت عباس علیہ السلام کے دستر خوان کا خصوصی تبرک قرار دیا اور حضرت عباس علیہ السلام کے خصوصی خزانے سے اس تبرک کی تقسیم پر جشن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: