بروز جمعرات (18رجب 1439هـ)بمطابق(5اپریل 2018ء) کو ہندوستان کے شمالی شہر کارگل میں چھٹے سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام کی تقریبات کے ضمن میں جب مقدس روضوں کے گنبدوں پر لہرانے والے علموں کی پرچم کشائی کی باری آئی تو دسیوں ہزار مومنین مقدس روضوں کے خدام کی رہائش گاہ کے سامنے کھڑے ہو گئے تا کہ ان علموں کی زیارت کا شرف حاصل کر سکیں بے انتہاء رش کی وجہ سے خدام بہت مشکل سے حوزہ علمیہ اثناء عشریہ کے گیٹ کے سامنے پہنچے کہ جہاں ان علموں کو نصب کرنے کی تقریب کا انتظام کیا گیا۔
شدید ٹھنڈک کے باوجود یوں محسوس ہو رہا تھا کہ پورا کارگل اور اس کے گردونواح کے تمام لوگ اس تقریب میں شرکت کے لیے یہاں آگئے ہیں اور جب روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عَلَم کارگل کی فضاء میں بلند ہوئے تو ہر طرف شدید موسم کے آثار ختم ہوتے ہوئے نظر آنے لگے لوگ بہتی آنکھوں اور ایمانی نعروں کی گونج میں مقدس علموں کی زیارت کرنا شروع ہو گئے لوگوں کا پوری دنیا و مافیھا سے غافل ہو کر علموں کو دیکھنے کا منظر ناقابل بیان ہے وہاں موجود احساس اور جذبات کو وہی شخص محسوس کر سکتا ہے کہ جس کے دل میں ایمانی سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہو۔
لبیک یا حسین(ع) ابد واللہ یا زہراء (س) ما ننسی حسیناہ، ھیھات من الذلۃ کے نعروں نے کارگل میں عاشوراء اور اربعینیہ کی یاد تازہ کر دی۔
اس پر نور تقریب کے چند مناظر آپ بھی زیر نظر تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں: