روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کا عَلَم سنکور کی بلندیوں پر لہرا رہا ہے....

کارگل کا نواحی قصبہ سانکو مقدس روضوں کے وفود کا ایک سٹیشن تھا کہ جہاں جشن امیر المومنین علیہ السلام کے ضمن میں روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے گنبد پر لہرانے والے عَلَم کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مذکورہ قصبہ میں مقدس روضوں کے خدام کی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا سڑک کے دونوں طرف مومنین کی بڑی تعداد نے کھڑے ہو کر خدام کا خیر مقدم کیا۔

روضہ مبارک حضرت امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے عَلَم کی پرچم کشائی کی تقریب حسینیہ مہدیہ میں منعقد ہوئی تقریب کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری لیث عبیدی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اس کے بعد مقدس روضوں کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ باسم کربلائی نے حاضرین سے خطاب کیا اور حضرت علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب یبان کیے اور اسی طرح اہل کارگل کی بے نظیر مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد شیخ ناظر مہدی نے خطاب کیا اور مقدس روضوں کے خدام کو اہل منطقہ کے لیے باعث برکت قرار دیا۔

اس کے بعد عَلَم کی پرچم کشائی کی گئی اور سانکو کی فضاؤں میں یہ مقدس علم لہرانا شروع ہو گیا۔

واضح رہے سانکو کارگل سے پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس میں دس ہزار سے زیادہ مومنین آباد ہیں۔ اور یہاں کا پہاڑی سلسلہ کشمیر کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں شمار ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: