عراق کے مقدس روضوں کی طرف سے بلا معاوضہ سفر زیارت کے لیے اہل کارگل سے پینتیس خوش نصیبوں کا انتخاب

چھٹے سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام کی تقریبات کے ضمن میں ایک معلوماتی مقابلہ بھی منعقد ہوا جس کے بارے میں جناب سامر صافی نے بتایا کہ جشن کے دوران ایک سوال نامہ حاضرین کو دیا گیا کہ جس میں مختلف دینی سوالات لکھے گئے تھے اس مقصد کے لیے 2000 سے زیادہ سوالات کی کاپیاں پرنٹ کی گئیں کہ جو مختصر مدت میں ہی ختم ہو گئیں۔ اس کے بعد موصول ہونے والے جوابات میں سے درست جواب دینے والے احباب کے ناموں کو الگ سے لکھا گیا اور اختتامی تقریب میں انہی ناموں میں سے پیتیس افراد کا مقدس روضوں کی طرف سے بلا معاوضہ مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب کیا گیا۔

سامر صافی نے بتایا منتخب ہونے والے خوش نصیبوں میں سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام 20 افراد، روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام 10 افراد اور روضہ مبارک امام علی نقی و امام حسن عسکری علیھما السلام 5 افراد کے لیے تمام تر اخراجات و انتظامات کرے گا۔

واضح رہے بروز ہفتہ 19 رجب 1439ھ بمطابق 7 اپریل 2018ء کی شام دسیوں ہزار مومنین کی موجودگی میں چھٹے سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام کی اختتامی تقریب کارگل کے حوزہ اثناء عشریہ میں منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفود کے علاوہ بڑی تعداد نے اہل کارگل، سرکاری، سیاسی، سماجی، ثقافتی اور دینی شخصیات نے شرکت کی اور اسی تقریب کے دوران قرعہ اندازی کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: