امام حسین(ع) کی محبت میں دھڑکنے والے ہر دل اور ان کی خاطر بہنے والے ہر آنسو کا شکریہ(روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے وفد کا سربراہ

بروز ہفتہ 19 رجب 1439ھ بمطابق 7 اپریل 2018ء کی شام دسیوں ہزار مومنین کی موجودگی میں چھٹے سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام کی اختتامی تقریب کارگل کے حوزہ اثناء عشریہ میں منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفود کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب ’’نافع جمال‘‘ نے حاضرین سے خطاب کیا اور کہا ہمارے لیے مشکل ترین لمحات آپ سے فراق کے لمحات ہیں جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ اپنے عزیزوں سے فراق موت سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے آج ہم آپ کو الوداع کہنے کے لیے حاضر ہوئے ہیں اور آپ کو خدا کے سپرد کرتے ہیں چھٹے سالانہ ثقافتی جشن امیر المومنین(ع) کی تقریبات اختتام کو پہنچ چکی ہیں ہمیں امید ہے کہ ہم اس جشن کے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ہم ہر اس فرد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جو اس جشن کی کامیابی کے لیے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لایا۔

روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے نائب مدیر عام ’’نافع جمال‘‘ نے مزید کہا کہ امام حسین(ع) کی محبت میں دھڑکنے والے ہر دل اور ان کی خاطر بہنے والے ہر آنسو کا شکریہ، ہر اس بچے کا شکریہ جو محبت حسین(ع) میں پروان چڑھا، ہر اس خاتون کا شکریہ کہ جس نے ذکر حسین علیہ السلام کی خاطر اپنے گھر بار اور اس کے کاموں کو ترک کیا، ہر اس عالم اور ذاکر کا شکریہ کہ جس نے بیماری اور تھکاوٹ کے باوجود ذکر اہل بیت علیھم السلام کے مشن کو آگے بڑھایا۔

ہم آپ کو الوداع کہہ رہے ہیں اور ہمارے اذھان میں وہ لمحات گردش کر رہے ہیں جن میں امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف نے اپنے بابا امام حسن عسکری علیہ السلام کو، حضرت عباس علیہ السلام نے اپنے بھائی امام حسین علیہ السلام کو اور امام حسین علیہ السلام نے اپنے اہل و عیال کو الوداع کہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: