ایک بہت بڑی اختتامی تقریب کے ساتھ ہی چھٹے سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کی تقریبات کا اختتام.....

بروز ہفتہ 19 رجب 1439ھ بمطابق 7 اپریل 2018ء کی شام دسیوں ہزار مومنین کی موجودگی میں چھٹے سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام کی اختتامی تقریب کارگل کے حوزہ اثناء عشریہ میں منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفود کے علاوہ بڑی تعداد نے اہل کارگل، سرکاری، سیاسی، سماجی، ثقافتی اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب کا آغاز روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے مؤذن قاری فلاح زلیف نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اس کے بعد مقدس روضوں کی نمائندگی کرتے ہوئے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے نائب مدیر عام ’’نافع جمال‘‘ نے حاضرین سے خطاب کیا اور کہا ہمارے لیے مشکل ترین لمحات آپ سے فراق کے لمحات ہیں جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ اپنے عزیزوں سے فراق موت سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے آج ہم آپ کو الوداع کہنے کے لیے حاضر ہوئے ہیں اور آپ کو خدا کے سپرد کرتے ہیںچھٹے سالانہ ثقافتی جشن امیر المومنین(ع) کی تقریبات اختتام کو پہنچ چکی ہیں ہمیں امید ہے کہ ہم اس جشن کے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں......

اس کے بعد اعلی دینی قیادت کے کشمیر میں نمائندے جناب سید محمد باقر موسوی نجفی کشمیری کی نیابت میں ان کے بیٹے سید ابوالحسن مہدی نے خطاب کیا اور لوگوں کے سامنے جناب باقر موسوی کا پیغام پرھ کر سنایا جس میں انہوں نے کہا میں سلام کرتا ہوں اس محفل میں موجود تمام حاضرین، فقہاء و علماء ،اہل علم اور مومنین کو، مولود کعبہ امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں آپ کی خدمت میں اپنی نیک تمناؤں اور دلی دعاؤں کو پہنچاتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے.....

حوزہ علمیہ اثناء عشریہ کے سربراہ جناب شیخ ناظر مہدی نے خطاب کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا اس جشن کے انعقاد کے لیے کارگل کے انتخاب پر شکریہ ادا کیا اور اسی طرح سے اس جشن میں شامل ہونے والے مقدس روضوں کے وفود کا بھی کارگل آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا یہ پروگرام تاریخ میں نوری الفاظ سے لکھا جائے گا......

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کرنے والے خوش نصیبوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا.....

جشن کا انتظام کرنے والے اور اس کی کامیابی کے لیے دن رات کام کرنے والے افراد میں شیلڈز اور اعزازی اسناد بھی تقسیم کی گئی۔

تقریب کے اختتام میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا اس سرزمین پر جشن کا انعقاد ان فتوحات کی بدولت ممکن ہوا جو عسکری رضاکاروں اور سیکیورٹی فورسز نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف حاصل کیں اس کے بعد تمام شھداء کے لیے فاتحہ خوانی کے ساتھ ہی جشن کی تقریبات کے اختتام کا اعلان کر دیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: