روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے سیکیورٹی پوسٹز کی مادی و معنوی امداد جاری ہے.....

جنگ کے باقاعدہ طور پر ختم ہونے کے باوجود روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ باڈرز اور دیگر مقامات پر تعینات سیکیورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کو نہیں بھولا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے سیکیورٹی پوسٹز اور وہاں تعینات اہلکاروں کی مادی و معنوی امداد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے گزشتہ ایام کے دوران روضہ مبارک کے دینی امور کے سیکشن نے سنجار ، حویجہ، صلاح الدین سے لے کر سوریا کے بارڈر تک مختلف مقامات پر تعینات اہل کاروں کو لوجیسٹیکل امداد پہنچائی اور ان کی خدمات کو ختاج تحسین پیش کیا۔

روضہ مبارک کے خدام مسلسل چار دن تک مذکورہ علاقوں میں عسکری اہلکاروں کے ساتھ رہے اور اس دوران بعض مقامات پر دینی دروس کا بھی انعقاد کیا گیا کہ جن کا مقصد اہلکاروں کے حوصلوں کو بلند کرنا اور فرائض کی پر خلوص ادائیگی پر ان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

لوجیسٹیکل امداد کے طور پر روضہ مبارک نے جو سامان سیکیورٹی پوسٹز پر پہنچایا ان میں زیادہ تر کا تعلق غذائی مواد اور کپڑوں وغیرہ سے تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: