کربلا یونیورسٹی میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے تعاون سے دسویں علمی کانفرنس کا انعقاد.....

بروز سوموار (22رجب 1439هـ) بمطابق (9 اپریل 2018ء) کو کوفہ یونیورسٹی کے ایڈمینسٹریشن اینڈ اکنامکس کالج میں دسویں سالانہ علمی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں سن 2030 تک کی اقتصادی ضروریات کے بارے میں تحقیقی گفتگو کی گئی۔

اس کانفرنس میں ملک کی نامور سیاسی و اقتصادی اور دینی شخصیات کے علاوہ عراق کے ہائر ایجوکیشن کے وزیر ڈاکٹر محسن فریجی اور امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے اعلی سطحی وفد نے شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا اس کے بعد عراق کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔

سب سے پہلے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عواد خالدی نے خطاب کیا اور داعش کے خلاف فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس گزشتہ فتوحات کا تتمہ ہے کیونکہ اس میں آنے والے وقت کے لیے ضروری اقدامات اور ضروریات کے بارے میں تحقیقی مقالات پیش کیے جائیں گے....

اس کے بعد بالترتیب کربلا یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر منیر سعدی، کربلا کے مقدس روضوں کی نمائندگی کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اسسٹنٹ سیکرٹری بشیر محمد ربیعی نے خطاب کیا۔

اس کے بعد متعدد سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالات پڑھے کانفرنس کے دوران ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی اور کانفرنس کے اختتام پر ایک ورکشاپ کا بھی آغاز کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: